یکشنبه, جنوري 19, 2025
Homeخبریں‏ریاست پاکستان اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے سمی دین سمیت بلوچ...

‏ریاست پاکستان اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے سمی دین سمیت بلوچ خواتین کی چادر پر ہاتھ ڈال کر بلوچ غیرت اور ننگ پر حملہ کیا ہے۔ڈاکٹر مہرنگ بلوچ

کراچی (ہمگام نیوز) بی وائی سے کے آرگنائزر ڈاکٹر مہرنگ بلوچ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ریاست پاکستان اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے سمی دین سمیت بلوچ خواتین کی چادر پر ہاتھ ڈال کر بلوچ غیرت اور ننگ پر حملہ کیا ہے۔

اس عمل کو نہ ہم فراموش کریں گے اور نہ ہی ریاست کو فراموش کرنے دیں گے۔

‏سمی دین، لالا وہاب، فوزیہ بلوچ، باجی آمنہ سمیت ہمارے دیگر دوستوں کی گرفتاری اور ان پر تشدد ریاست پاکستان کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی پرامن مزاحمتی تحریک کے سامنے شکست کا واضح اعلان ہے۔ ریاست مکمل طور پر بوکھلاہٹ اور حواس باختگی کا شکار ہو چکی ہے۔

‏بلوچ یکجہتی کمیٹی بہت جلد اس جابرانہ نظام کے خلاف اپنے آئندہ لائحۂ عمل کا اعلان کرے گی۔

‏⁦

یہ بھی پڑھیں

فیچرز