یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںریگان گاؤں میں قابض ایرانی آرمی کا ڈرون حملہ 4 بلوچ شہری...

ریگان گاؤں میں قابض ایرانی آرمی کا ڈرون حملہ 4 بلوچ شہری شہید

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ بروز منگل 28 دسمبر 2021 کو قابض ایرانی آرمی کے ڈرون حملے میں مقبوضہ بلوچستان کے رودبار کے علاقے ریگان کاؤنٹی کے سیمسور کے میدان میں ایک گاؤں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم چار بلوچ شہری شہید ہوئے۔

شہید ہونے والے بلوچ شہریوں میں سے ایک کی شناخت “محراب اسماعیل زہی ولد عیسی ہے ـ

اس نیوز کے موصول ہونے تک دیگر تین شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ محراب اپنے خاندان کے ساتھ اس گاؤں میں رہتا تھا جو واش شہر میں سمسور کے میدان اور بید قلعے کے درمیان تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں سال 17 نومبر کو قابض ایران کی سیکورٹی اور فوجی دستوں کے ساتھ تقریباً چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ اور مزاحمت میں ملک شاہ بخش نامی شخص نے قابض آرمی کے کیمپ پر دھاوا بول دیا تھا جو کہ محراب کا رشتہ دار تھا انہوں نے تن تنہا کئی اہلکاروں کو جہنم واصل کیا تھا جن میں کرنل مہدی توسنگ کو ہلاک کیا تھا جو کہ کرمان میں ابوزر بیس کا افیسر تھا ـ

خیال کیا جاتا ہے کہ قابض ایرانی آرمی اور ملٹری فورسز نے بلوچستان کے علاقے میں اپنے مخالفین کے خلاف پہلی بار ڈرون کا استعمال کیا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز