زابل (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز 4 جولائی کو ایک بلوچ نوجوان کو زابل شہر کے اندر فوجی دستوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان گولی لگنے سے شہید۔
ذرائع نے بتایا جس کا شناخت حبیب غفران (تیموری) کے نام سے بتایا جاتا ہے جس کی عمر 18 سال ہے اور اس کا تعلق زابل سے ہے۔
واضع رہے 2023 میں جمع کی گئی رپورٹس کے مطابق، ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے کم از کم 120 بلوچ شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان واقعات میں 80 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 40 افراد زخمی ہوئے جن میں 9 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔