زامران ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقے زامران میں قابض پاکستان اور ایرانی فورسز نے زامران ، عبدوئی، ہونگ اور ملحقہ علاقوں میں فوجی جارحیت کا آغاز کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔
دونوں ممالک کے حکام نے تاحال کارروائی کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کئے ہیں ۔
دوسری جانب مستونگ دشت کے علاقے عمر ڈور میں گزشتہ رات B.H.U.سینٹر پر قابض پاکستانی فورسز کی ڈرون حملے میں ڈیوٹی پر مامور چوکیدار سجاد احمد کرد شدید زخمی ہوگیا۔ جسے علاج کیلے ٹراما سینٹر سول ہسپتال شال منتقل کردیا گیا ۔


