دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںزامران مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

زامران مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

زامران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شدید زخمی کر دیا.

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے سرحدی علاقے جالگی اور پگنزان کے درمیان گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے ایک لینڈ کروزر گاڑی پر فائرنگ کرکے نوجوان یاسر بلوچ کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یاسر بلوچ ایرانی تیل سے لوڈ گاڑی خالی کرکے واپس اپنے علاقے بُگان جا رہے تھے کہ راستے میں آٹھ مورچہ زن مسلح افراد نے اس کو روک کر پہلے اس پر تشدد کی اور پھر یاسر بلوچ پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں اہل علاقہ نے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

بُگان کے رہائشی یاسر ولد محمد ناصر لینڈ کروزر گاڑی کے ڈرائیور ہیں جو اپنی فیملی کی کفالت کیلئے تیل کا کاروبار کر رہے ہیں.

یاد رہے مقبوضہ بلوچستان کی سرحدی پٹی پر جرائم پیشہ افراد نے اپنے ٹھکانے بنا لئے ہیں اور چوری اور ڈکیتی کے علاوہ بھتے کے لین دین میں اس طرح کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں بلوچ نوجوان لقمہ اجل بن گئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز