تربت(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق نوانو زامران سے لاپتہ نوجوان شہزاد عبید بازیاب ہوگئے ہیں۔
فیملی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوانو زامران سے لاپتہ شہزاد عبید کو آج بلیدہ سے منظر عام پر لاتے ہوئے انکے فیملی کے حوالے کردیا گیا۔
شہزاد عبید اور انکے کزن داؤد عبدالوہاب 2 مئی کو نوانو زامران سے لاپتہ ہوئے تھے،داؤد عبدالوہاب کو گزشتہ ہفتے منظر عام پر لاکر رہا کر دیا گیا جبکہ انکے کزن شہزاد عبید کو آج لواحقین کے حوالے کردیاگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ گزشتہ دنوں بلیدہ زامران سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے ایک ہفتے تک ڈی سی آفس تربت کے سامنے دھرنا بھی دیا تھا جہاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر لواحقین نے دھرنا ختم کردیا تھا جبکہ ان میں سے صرف داؤد عبدالوہاب اور شہزاد عبید رہا کردیئے گئے باقی لاپتہ افراد کے لواحقین نے گزشتہ دنوں بیان جاری کیاکہ انکے لواحقین بازیاب نہ ہوئے تو وہ دوبارہ دھرنا دیں گے۔