بلیدہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق زامران کے علاقے سیرکزہ میں آج صبح ایک گاڑی پر بم دھماکہ ہوا جس سے سیرکزہ زامران کے رہائشی محمد امین ولد عبدالکریم اور انکے بیٹے نوید امین سمیت دیگر ایک شخص ہلاک ہو گئے جبکہ واقعے میں ایک اور شخص زخمی ہوگیا جنکی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔
ذرئع کے مطابق وہ صبح سویرے عیدکی نماز پڑھنے قریبی گاؤں گربن جارہے تھے کہ راستے میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایاگیا جس سے وہ اپنے بیٹے اور قریبی رشتہ دار کیساتھ موقع پر ہلاک ہوگئے، علاوہ ازیں اس سے قبل مقتول محمد امین کے بھائی سلام شکاری کوبھی مسلح افراد نے قتل کردیا تھا،واقعہ کے وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکے۔