یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںزاھدان میں ایک نوجوان کی دیوار سے لٹکی ہوئی لاش پائی گئی

زاھدان میں ایک نوجوان کی دیوار سے لٹکی ہوئی لاش پائی گئی

زاھدان/ دزاپ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق آج زاھدان میں دیوار سے لٹکی ہوئی ایک بلوچ نوجوان کی لاش پائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاھدان/ دزاپ کے ایگریکلچر اسٹریٹ میں دیوار سے لٹکی ہوئی ایک بلوچ نوجوان کی لاش ملی ہے۔ یہ معمہ اب تک حل طلب ہے کہ آیا اس کو کسی نے مار کر اس کی لاش دیوار سے لٹکا دی ہے یا پھر نوجوان گلے میں پھندا لگا کر خود کُشی کی ہے، لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے چہرے کی رنگت سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا گلہ دبا کر اسے قتل کرنے کے بعد پھر لاش دیوار سے لٹکا دی گئی ہے۔ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز