زاھدان/دزاپ ( ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کی تازہ ترین خبروں کے مطابق آج شام کے وقت زاھدان سے شیراز جاتے ہوئے ایک مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور دیگر آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس سے موڈ کاٹتے ہوئے بس الٹ گئی۔ ہلاک اور زخمی افراد کو طبی امداد دینے کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔