زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل 28 فروری کو زاہدان میں قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 30 سمتبر 2022 کو ہونے والے براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں سینکڑوں شہری زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک زخمی گزشتہ روز کرمان میں علاج کے لیے جاتے ہوئے چل بسے ۔
اس بلوچ شہری شناخت “سعید ریگی بتائی گئی ہے جو کہ 30 ستمبر بروز جمعہ کو براہ راست فائرنگ سے اسے کمر، گردے اور ہاتھ میں تین گولیاں لگی تھیں ۔
رپورٹ کے مطابق اس کا پہلے پانچ بار آپریشن ہو چکا تھا اور اب وہ چھٹے آپریشن کے لیے بلوچستان سے باہر جانے والے تھے کہ سیرجان کے علاقے میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور وہ جاں بحق ہو گئے۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں کمزور طبی ڈھانچے کی وجہ سے بہت سے مریض اپنے علاج کے لیے کرمان اور یزد جیسے صوبوں میں جانے پر مجبور ہيں ۔