دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان، قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب اور سیکورٹی فورسز کی بلوچ...

زاہدان، قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب اور سیکورٹی فورسز کی بلوچ عوام کی ریلی پر براہ راست فائرنگ سے 15 شہید، درجنوں زخمی 

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق زاہدان میں قابض ایرانی آرمی اور سکیورٹی فورسز کی بلوچ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 15 مظاہرین کی شہادت کی اطلاع ہے جبکہ براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ـ

تفصیلات کے مطابق چابہار سے تعلق رکھنے والی بلوچ لڑکی کی قابض ایرانی پولیس افسر کے ہاتھوں عصمت دری اور کرد خاتون مہسا امینی کی حکومتی قتل کے خلاف ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں بلوچ عوام کی جانب سے جمعہ کی نماز کے بعد ریلی میں فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 15 مظاہرین کی شہادت کی اطلاع ہے جبکہ سینکڑوں کی زخمی ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں ـ

 

رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی سیکورٹی فورسز اور آرمی اہلکار ایمبولینس کو شہیدوں اور زخمیوں کو اٹھانے کے لیئے جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں عوام اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو اٹھا کر ہسپتالوں میں پہنچا رہے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز