دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان ، قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہسپتال کے اندر زخمی...

زاہدان ، قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہسپتال کے اندر زخمی شخص گرفتار

 

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز سوموار سادہ کپڑوں میں ملبوس قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے دزاپ شہر کے ایک ہسپتال سے ایک زخمی بلوچ شہری کو گرفتار کیا۔

دزاپ شہر کے علاقے شیرآباد سے تعلق رکھنے والے اس شہری “آصف گورگیج” نام سے شناخت کی گئی ہے ـ

کہا جاتا ہے کہ آصف کو “خونی جمعہ ” بروز 30 ستمبر 2022 دزاپ میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ کے بعد پیٹ اور ہاتھ میں گولی لگی تھی۔ جو کہ اس دن سے ہسپتال میں علاج کے لیئے منتقل کیا گیا تھا ـ
رپورٹ کے مطابق وردی میں ملبوس فورسز اسے ہسپتال سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
اس شہری کے اہل خانہ کو اس کی حالت اور اس کے صحیح ٹھکانے کا علم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز