زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو یاسر سینٹ 15 زاہدان میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان (دزاپ/ایراپ) میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ مجید شیرزہی ساکن زاہدان قتل ہوگیا
ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام 16:30 کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے یاسر سینٹ 15، میلان ایلی 2 پر محمد پیچھا کرنے کے بعد ایک کار میں سوار افراد ان پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔