شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںزاہدان : ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان میں ایک پھر عوامی احتجاج...

زاہدان : ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان میں ایک پھر عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان میں ایرانی ریاستی دہشتگردی اور بلوچ نسل کشی کے خلاف ایک بار پھر بلوچ عوام کی جانب احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے ـ آج جمعہ کے دن نماز کے بعد بلوچستان کے کئی شہروں میں بلوچ عوام سڑکوں پر نکل آئے، ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا کر مرگ بر خامنہ، بر مرگ ڈیکٹیٹر کا نعرہ لگاتے ہوئے چوراہوں اور گلیوں میں گشت کرتے رہے جبکہ جمعہ ہائے خونی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے لگائے ـ

مزید رپورٹ کے مطابق پر امن عوامی احتجاجات، زاہدان، خاش، سرباز، پیشن، چابہار، زابل کئی علاقے، تفتان، ایرانشہر سمیت کئی چھوٹے بڑے شہروں جاری رہا ـ جبکہ دوسری جانب زاہدان میں خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر ریاست کے خلاف نعرے بازی کی ـ

دریں اثنا مزکورہ شہروں میں قابض ایرانی فورسز گلیوں اور شاہراہوں پر گشت کرتے رہے جبکہ سرباز میں قابض ایرانی پولیس پر عوام نے پتھراؤں کیا ـ

واضح رہے کہ چابہار میں قابض ایرانی پولیس کرنل کے ہاتھوں دختر بلوچ کی عصمت دری کے خلاف 30 ستمبر کو جمعہ کے روز زاہدان میں بلوچ عوام نے ایک پر امن احتجاج کیا تھا اسی احتجاجی مظاہرین پر قابض پر براہ راست فائرنگ کیا تھا جس کے نتیجے 101 بلوچ مظاہرین شہید ہوئے تھے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے تاہم دوسری جانب دوسرے جمعہ 4 نومبر کو خاش شہر میں بلوچ مظاہرین پر قابض ایران فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے 18 بلوچ مظاہرین شہید جبکہ بیسیویں زخمی ہوئے تھے یہ عوامی مظاہرے اسی کا ایک تسلسل ہے جو کہ ہر نئے جمعہ کو جاری ہوتا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز