زاہدان( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ہفتہ 17 جون کو دزاپ/ زاہدان سینٹرل جیل کے حکام نے ایک بلوچ شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی ـ
اس شہری کی شناخت 27 سالہ محمود رخشانی ولد حمزہ رخشانی کے نام سے بتائی گئی ہے، جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا گیا ہے ـ
رپورٹ کے مطابق، 2018 میں محمود کو زاہدان میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس ایرانی عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔
واضح رہے کہ جیل حکام نے گزشتہ روز اس قیدی کے اہل خانہ کو فون کیا اور آخری ملاقات کے لیے رات آٹھ بجے جیل آنے کو کہا۔
واضح رہے کہ 9 اپریل 2023 سے آج 17 جون تک مقبوضہ بلوچستان سمیت ایران کی 14 جیلوں میں دو خواتین سمیت 49 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔