زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے صرف ایک علاقے میں 4000 طلباء نے اسکول چھوڑ دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صوبوں کی سپریم کونسل میں بلوچستان کے نمائندے نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کے 30% طلباء ہر سال اسکول کی خدمات اور سہولیات کی کمی اور لاکھوں کی لاگت اخراجات جیسے مسائل کی وجہ سے اسکول چھوڑنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ طلباء کی یہ تعداد ایک لاکھ 50 ہزار ہے جو تعلیم سے محروم رہ گئے ہیں اور یہ ایک سنگین اور انتہائی خطرناک وارننگ ہے ۔

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ایک طرف سرکاری اسکول کمی ہے دوسری طرف اگر کہیں اسکول ہے تو وہاں اسکول کی عمارت نہ ہونے کے برابر ہے اس کے علاوہ تعلیمی اخراجات حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔