زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں فائرنگ سے تین افراد جانبحق دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بروز منگل کو سراوان میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 اس شہری کی شناخت شہزاد جوادی ولد گمداد ہے جو کہ سراوان کے علاقے دزک کا رہائشی تھا ۔

اسی دن منگل کو خاش میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کی شناخت حمید جمالزہی ولد غلام بتائی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے خاش زرعی یونیورسٹی کے سامنے حمید پر براہ راست فائرنگ کی جس سے وہ چار گولیاں لگنے سے وک زخمی ہو گئے۔

 بروز جمعرات کو شکاری بندوق کی گولی سے زخمی ہونے والا بلوچ شہری چھ دن گزرنے کے بعد سراوان کے رازی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت امید حسین زہی ولد حمید ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بروز پیر کو سیب و سوران شہر میں واقع ماشکیل ڈیم کے قریب ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس

 شہری کی شناخت مہران پرکی ولد شمبے ساکن ہیدوچ سیب و سوارن ہے ۔

 مزید رپورٹ کے منگل کی صبح میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے سروان میں 12ویں انقلاب اسٹریٹ پر دو بازاروں کے اسٹالوں کو تباہ کر کے پلکے نیچے پھینک دیا۔ جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تاہم خبر لکھے جانے تک زخمی شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔