جمعه, می 10, 2024
Homeخبریںزاہدان میں احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار تین افراد کی شناخت ہوگئی

زاہدان میں احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار تین افراد کی شناخت ہوگئی

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق جمعہ کو سیکورٹی فورسز اور آرمی اہلکاروں نے زاہدان میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے والے بیسویں مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جن میں درجنوں بچے بھی شامل ہیں۔ ان گرفتار شدہ تین مظاہرین میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے جن میں حامد شیروزہی، محمد علی پاگرد(براہوئی) اور عامر شیروزہی شامل ہیں

ذرائع کے مطابق حالیہ قیدیوں میں سے چند زاہدان سینٹرل جیل اور اصلاحی مرکز منتقل کیا گیا ہے اور بہت سے دیگر کی حالت کا علم نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ 23 اکتوبر بروز پیر زاہدان کے پولیس کمانڈر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے 20 اکتوبر اور اس کے بعد کے دنوں میں عوامی احتجاج کے دوران 352 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ یہ اعدادوشمار اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں جو حکومتی اہلکار کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز