زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 7 جولائی کوصبح کے وقت زاہدان تا خاش کے محور پر دہپابڈ کے مرکزی حصے کی پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، جس کے ساتھ ہی فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ذرائع کے مطابق جھڑپ صبح بارہ بجے کے قریب شروع ہوئی اور فائرنگ کے تبادلے تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ حملے کی تفصیل اور اس میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی قابض ایرانی فواج اور حکام نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کیا ہے۔