سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںزاہدان جیل میں ایک بلوچ  قیدی کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان جیل میں ایک بلوچ  قیدی کو پھانسی دے دی گئی

دزاپ ( ھمگـام نیوز)  اطلاعات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ مغربی بلوچستان میں  قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے ایک قیدی کو گزشتہ روز صبح  دُزّاپ ( زاہدان) جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

اس قیدی کو اپنی سزا پوری کرنے کے لئے پیر  2  دسمبر کو قید اے  تنہائی  میں رکھا گیا تھا۔

سزائے موت پانے والے قیدی الیاس نوتیزئی کی شناخت زاہدان جیل کے وارڈ 2 سے ” ارنا ” نیوز اینجسی کی توسط  سے  حاصل کی گئی۔

الیاس نوتیزئی، جو کہ تقریبا27 سال کا تھا ، کو تین سال قبل “قتل” کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق  ایران اپنے شہریوں کو فی کس آبادی اور پھانسیوں کی تعداد کے تناسب کے مطابق پھانسی دینے میں  دنیا بھر کے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔
ایران میں اعداد و شمار ، نشریاتی اشاعتوں اور ورکر  برائے انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق ، ایک سال کی مدت میں (10 اکتوبر ، 2018 سے 8 اکتوبر ، 2019 تک) کم از کم 242 شہریوں کو پھانسی دی گئی ہے، جبکہ 134 افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ پھانسی پانے والوں میں ، پانچ بچے بھی شامل ہیں اس کے علاوہ 16 افراد کو سرعام پھانسی دی گئی ہے۔

انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق ایران میں 72 فیصد سے زائد سزائے موت حکومت یا عدلیہ کے ذریعہ نہیں بلکہ ایران کی خفیہ انٹیلی جنس  کے ہاتھوں قتل کرکے پھر پھانسی کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز