یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںزاہدان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 10 دسمبر بروز ہفتہ کی صبح کے وقت دزاپ سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔

.

 اس بلوچ شہری کی شناخت 30 سالہ عبدالواسع براہوہی ولد نظر بلوچ ساکن زاہدان ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ عبدالواسع بلوچ ہے اور اس کا کوئی برتھ سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔

 باخبر ذرائع کے مطابق عبدالواسع کو 2018 میں زاہدان میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی فوجداری عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 واضح رہے کہ بلوچستان اور ایران کے دیگر شہروں میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کے بعد ایران کے مختلف شہروں کی جیلوں میں قید بلوچ شہریوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز