پنجشنبه, سپتمبر 26, 2024
Homeخبریںزاہدان سنٹرل جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی

زاہدان سنٹرل جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز منگل کو فجر کے وقت زاہدان سینٹرل جیل ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی

 پھانسی پانے والے اس بلوچ قیدی کی شناخت 23 سالہ موسیٰ شاہ بخش ولد اکبر کے نام سے ہوئی جو کہ زاہدان کے علاقے شورو کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق موسیٰ کو 2017 میں زاہدان میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت موت کی سزا سنائی تھی ۔

گزشتہ صبح اسے موت کی سزا پر عمل درآمد کے لیے جیل کے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ شام موسیٰ کے اہل خانہ کو آخری ملاقات کے لیے جیل بلایا گیا تھا اور انہوں نے آخری ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز