زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ صبح کے وقت منشیات اور قتل کے الزامات میں قید دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے پھانسی دے دی گئی ، جنہیں پہلے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں دو بلوچ قیدیوں 33 سالہ عبدالباسط گورگیج وپد بیبرگ ،ساکن زاہدان اور عبدالعزیز حمل شھلی بر ولد ولد عیسی ساکن جبر آباد دلگان کو منشیات اور قتل کے الزام میں پھانسی دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2018 کے آخر میں عبدالباسط کو زاہدان میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔ جبکہ جمعرات کو اس کی اپنے اہل خانہ سے آخری ملاقات ہوئی تھی۔

 اس کے علاوہ عبدالعزیز کو پانچ سال قبل بمپور شہر میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ سال انہیں عارضی طور پر ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔ اسے زاہدان کی فوجداری عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ۔