پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںزاہدان میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان کی گرفتاری

زاہدان میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان کی گرفتاری

زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ جمعہ یکم دسمبر کو ایک 17 سالہ بلوچ نوجوان کو قابض ایرانی فورسز نے بغیر کسی الزام کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اس بلوچ نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد صالح صادقی ریگی ولد محمد علی ساکن زیبا شہر زاہدان ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد صالح صادقی جمعہ کی نماز کے لیے گیا ہوا تھا۔ جہاں اسے قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ کی بندش کے سبب بہت سے شہروں اور علاقوں کے اخبارات کی ترسیل میں خلل پڑ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز