زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج صبح یکم جنوری کو ہونے والے حملے کے بعد قابض ایرانی دہشت گرد مسلح افواج نے دزاپ/زاہدان کے علاقے کوریں گاؤں شورو میں ایک ادھیڑ عمر بلوچ کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی دہشتگرد آرمی نے صبح کے وقت دازپ/زاہدان کے علاقے کوریں میں شورو گاؤں پر حملے کے دوران ایک عمر رسیدہ شخص کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا اس بلوچ شہری کی شناخت “محمد اسماعیل زہی” ولد جلال کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید محمد اسمائیل زہی شہید ملک شاہ بخش اور شہید غلام شاہ بخش کے چچا تھے ـ
واضح رہے کہ قابض ایران کے القدس دہشت گرد فورسز کے تعلقات عامہ نے اپنی آج کے شکست اور نقصان کو چھپانے کے لیے غلام اور بختیار شاہ بخش کی شہادت کا دعویٰ کیا تھا، لیکن متعدد باخبر ذرائع کے مطابق یہ دونوں بلوچ شہری زندہ و سلامت ہیں۔ .