زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت زاہدان میں قابض ایرانی پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ایک بلوچ شہری کو شدید زخمی کردیا۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت دانیال براہوہی ولد کمال کے نام سے ہوئی ہے.
میڈیا رپورٹ کے مطابق دانیال کو بغیر کسی وجہ یا پیشگی انتباہ کے فورسز نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا. دانیال براہوئی کو زخموں کی شدت کی وجہ سے ہسپتال کے آئی سی یو ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کیا گیا. تاہم، ان کی حالت تشویشناک بتایا جاتا ہے.