زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سراوان کے علاقے قدس چوک میں بیکری کی قطار میں ایک بلوچ شہری کو اپنی روٹی کی باری لینے پر دوسرے شخص سے جھگڑا کے بعد اس نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔
اس بلوچ شہری “یاسین زنگشاہی” کی شناخت کی تصدیق ہو گئی ہے جو سونار تھا، پہرہ (ایرانشہر) بتایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ بیکری میں روٹی لینے کے قطار میں ان پر حملہ کرنے والے شخص کا تعلق افغانستان سے ہے ۔
گزشتہ روز بدھ کو دو بلوچ تیلکش ایک ٹریفک حادثے میں انکی گاڑی جل گئی دونوں زندہ جل کر جان کی بازی ہار گئے ۔ ان دونوں تیلکش کی شناخت بنپور سے تعلق رکھنے والے امید زین الدینی ولد حیات اور وحید بامری ولد امان بخش سے ہوئی ۔
واضح رہے کہ ان دونوں فیولر کی گاڑی بنپور روڈ پولیس اوور پاس کے قریب پل کے گارڈ سے ٹکرا گئی تھی جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار دونوں آگ کی لپیٹ میں آ کر جل گئے ۔
ایک اور ٹریفک حادثے میں ایرانشہر کے وسط میں واقع ،شہر دراز، کے علاقے میں ایک بلوچ فیولر کی گاڑی کو آگ لگنے سے وہ جانبحق ہوگئے ۔ اس بلوچ فیولر کی شناخت 30 سالہ مصطفی بامری ولد قاسم کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ دلگان سے ہے ۔