زاہدان( ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں حادثات و واقعات سے چار افراد جاں بحق اور ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرجاوہ شہر میں ایک 14 سالہ بچے ایئر کنڈیشنر کے کنکشن کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
اس بچے کی شناخت میرجاوہ سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ شعیب براہوئی کے نام سے ہوئی ہے۔
رسانک کے مطابق 28 جون کو دزاپ کے علاقے شیرآباد میں ایک ذہنی معذور بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
اس شہری کی شناخت 30 سالہ محسن رخشانی ہے ۔ اسی طرح گھ( نیکشہر ) میں 30 جون کو ایک اور واقعہ میں 28 سالہ اختر ایرانپناہ ولد اسماعیل ساکن سورکمب کنرک، نامی شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
کہا جاتا ہے کہ اختر شام کے وقت گھ محور پر دو دیگر دوستوں کے ساتھ کنرک جا رہا تھا کہ اس کے سامنے آنے والی ایک کار نے اسے روکا اور اختر اور اس کے ساتھیوں سے اتر کر ان کا موبائل فون چھین لیا، ان کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اختر اور آٹھ گولیاں بہت قریب سے لگنے سے اس کی موت واقع ہوئی۔
اس کے علاوہ مطابق 30 جون میرجاوہ محور میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ اس بلوچ شہری کی شناخت میرجاوہ شہر سے تعلق رکھنے والے 32سالہ ناصر ریگی بتائی گئی ہے۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کے محرکات اور شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ۔
دریں اثنا 2 جولائی کو باھو کلات میں واقع دک گاؤں سے ایک ادھیڑ عمر بلوچ شخص کی لاش مقامی باشندوں نے دریافت کی۔ اس بلوچ شہری کی شناخت 52 سالہ ادریس حسنی ولد محمد صالح ہے، جو کہ سراوان کا رہائشی بتایا جاتا ہے