Tuesday, July 9, 2024
Homeخبریںزاہدان مکی مسجد کے ارد گرد فوجی دستوں کی بڑی موجودگی

زاہدان مکی مسجد کے ارد گرد فوجی دستوں کی بڑی موجودگی

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ 5 جولائی کو مکی مسجد کے اطراف سٹرکوں اور گلیوں میں فوجی دستے اور سادہ لباس لوگ تعینات ہیں، انہوں نے نمازیوں کا معائنہ اور کنٹرول کرنے کے علاوہ مسجد کی طرف جانے والی کچھ گلیوں کو بند کر دیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مکی مسجد کے ارد گرد وردی پوش فورسز بڑی تعداد میں موجود ہیں اور وہ ذاتی اور فوجی گاڑیوں کے ساتھ مکی مسجد کے اطراف کی سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر جمعہ کو زاہدان کے عوام کے بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد قابض فوج اور سیکورٹی فورسز زاہدان میں موبائل اور مقررہ چیک پوائنٹس اور بلوچ نمازیوں کو کنٹرول کرکے شہر کا انٹرنیٹ منقطع کرکے شہریوں کو ہراساں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز