یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںزاہدان میں ایرانی انٹیلیجنس کے ہاتھوں مولوی عبدالحمید کے پوتے کی پرتشدد...

زاہدان میں ایرانی انٹیلیجنس کے ہاتھوں مولوی عبدالحمید کے پوتے کی پرتشدد گرفتاری

زاہدان (ہمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق آج قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے مولوی عبدالحمید کے پوتے “عبدالنصیر شاہ بخش” کو متعدد گاڑیوں کے گھیرے میں لے کر پرتشدد انداز میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق عبدالنصیر کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے رازی اسٹریٹ سے گرفتار کیا جو ظہر کی نماز کے بعد مکی دارالعلوم مدرسہ سے نکلتے ہی اہلکاروں نے متعدد پرائیویٹ گاڑیوں نے گھیر میں لے کر گرفتار کر لیا۔

 عبدالنصیر شاہ بخش ولد عبدالرحیم مولوی عبدالحمید کے پوتے اور زاہدان میں دارالعلوم مکی مسجد کے انتظامیہ میں سے ایک ہیں جسے کچھ عرصہ قبل زاہدان انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ میں طلب کر کے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

 واضح رہے کہ حال ہی میں مولوی عبدالحمید کو زہر دینے کی سازش ناکام بنانے کے بعد قابض سیکیورٹی فورسز نے ان کے رشتہ داروں اور مکی مسجد کے ملازم اور انتظامیہ کی گرفتاری تیز کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز