زاہدان ( ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاع کے مطابق آج بروز جمعہ کو چابہار کے پولیس سربراہ کے ہاتھوں پندرہ سالہ بلوچ لڑکی کی عصمت دری اور حکومت کی جانب سے مہسا امینی کے قتل کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ جمعہ کی نماز کے بعد سے اب تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تیزی سے جاری اطلاعات کے مطابق بلوچ عوام اور قابض ایرانی فورسز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد کی شہادت اور سینکڑوں کی زخمی اور گرفتاری کی خبریں آ رہی ہیں ـ تاہم انٹرنیٹ کی بندش کے سبب درست تعداد کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے ـ
بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز لوگوں عوام پر فائرنگ کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔