شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری...

زاہدان میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری شہید ہوگئے

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 11 نومبر بروز جمعہ دزاپ شہر (زاہدان) کے داخلی راستے پر قابض ایرانی فوج کی کی براہ راست فائرنگ سے دو بلوچ شہری اس وقت شہید ہوئے جب وہ موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ان دونوں شہریوں کی شناخت 25 سالہ امید آلادہ اور 20 سالہ اسماعیل جریزہی (ریگی) کے طور پر بتائی گئی ہے، دونوں جام جم دزاپ کے علاقے کے رہائشی ہیں۔

یہ فائرنگ دوپہر 2:00 بجے کے قریب ہوئی، جب امید اور اسماعیل کو قابض آرمی اہلکاروں نے منزل آپ کے داخلی راستے سے شہر میں پیشگی انتباہ کے بغیر نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ہر سال ایران کی ریاستی دہشتگردی کی وجہ سے بلوچستان میں قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسزز ماورائے قانون فائرنگ کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوتے ہیں، اور مجرم قوتوں کو کبھی بھی غیر تحریری استثنیٰ کی سزا نہیں دی جاتی۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز