شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی ہاتھوں ایک نوجوان سمیت دو...

زاہدان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی ہاتھوں ایک نوجوان سمیت دو بلوچ شہریوں کی گرفتاری

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 11 نومبر بروز جمعہ دو بلوچ شہریوں کو جن میں ایک کی عمر 16 سال ہے ،کو قابض ایرانی انٹیلیجنس فورسز وردی نے دزاپ /زاہدان میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ان دو بلوچ شہریوں کی شناخت 23 سالہ بلال ناروئی اور 16 سالہ سہیل ناروئی کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق زاہدان سے ہے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں شہری نماز جمعہ کے بعد زاہدان یونیورسٹی اسٹریٹ پر گاڑی چلا رہے تھے کہ انہیں قابض ایرانی انٹیلیجنس فورسز نے بغیر کسی وضاحت کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

 

رپورٹ کی تیاری کے وقت تک ان شہریوں کے ٹھکانے اور حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بلوچستان میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد بڑی تعداد میں شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان میں سے کئی کی قسمت بارے علم نہیں ۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز