شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار 2 بلوچ...

زاہدان میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار 2 بلوچ شہری 23 دن بعد بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکا

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق دو بلوچ شہری جنہیں 10 نومبر 2022 کو قابض ایرانی محکمہ انٹیلی جنس کی فورسز نے زاہدان شہر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، تاحال ان کی حالت میں بارے رپورٹس موصول نہیں ہوسکا ـ

ان دونوں شہریوں کی شناخت 18 سالہ “بنیامین رخشانی ولد حبیب اور 19 سالہ “بنیامین ناروہی” ولد غلام کے نام سے ہوئی ہے دونوں زاہدان سے تعلق رکھتے ہیں ـ

یہ دونوں شہری 10 نومبر کو دوپہر 2 بجے کے قریب نماز جمعہ کے بعد زاہدان مارکیٹ میں اپنی دکان پر جا رہے تھے کہ انہیں انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے سادہ لباس میں ملبوس، نے بہشتی گلی سے گرفتار کر لیا۔

ان شہریوں کے اہل خانہ کو ان کی صحت اور ان کے صحیح ٹھکانے کے بارے میں نہیں معلوم ہے ـ

ایک باخبر ذرائع کے مطابق اب تک ان دونوں زیر حراست شہریوں کے خاندان کی سرکاری اداروں سے اپیل کرنے کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے اور نہ ہی کسی عدالتی اور سکیورٹی حکام نے کوئی درست جواب دیا ہے۔ جس سے ان دونوں نوجوانوں کے خاندان کی پریشانی کم ہو سکے ـ

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران بڑی تعداد میں شہریوں کو ایران کی سیکورٹی اور فوج نے گرفتار کیا تھا اور ان میں سے کئی کی زندگی کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوسکا کہ وہ ٹارچر سیلوں میں کس حال میں ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز