دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی ریاستی مظالم کے بلوچ عوام کا ایک بار...

زاہدان میں قابض ایرانی ریاستی مظالم کے بلوچ عوام کا ایک بار پھر احتجاج

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعہ زاہدان میں جمعہ کی نماز کے بعد بلوچ بلوچ عوام ایک بار پھر زاہدان شہر کی سڑکوں پر جمع ہو کر قابض ایرانی حکومت کی ریاستی مظالم اور دہشتگردی کے خلاف خلاف نعرے لگائے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ستمبر سے شروع ہونے والے ہر جمعہ میں بلوچ عوام احتجاجی مظاہرے آج 41 جمعہ ہوگئے ہیں جو تاحال یہ سلسلہ اس جمعہ میں ابھی تک جاری ہے

مزید رپورٹ کے مطابق بلوچ عوام نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر ایرانی جابر حکومت کے خلاف نعرے لگائے اس بار بھی مظاہرین نے کہا کہ بلوچ سیاسی قیدیوں کو جھوٹے الزامات کے تحت پھانسی دینا ایران کی بلوچ کش پالیسیوں میں سے ایک ہے۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز پر مرگ بر خامنہ ای ، شہدائے زاہدان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، سیاسی قیدیوں کی پھانسی دینا بند کرو کے نعرہ درج تھا جبکہ بلوچ مظاہرین نے مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی کے حق میں بھی نعرے لگائے۔

اس احتجاج میں بلوچ بزرگ، بچے نوجوانوں سمیت دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے ۔ جبکہ آج زاہدان کے عوام نے 30 ستمبر 2022 کے خونی جمعہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرکے کہا کہ ایران ایک درندہ صفت ملک ہے جس کے ہاتھوں برسوں سے مظلوم بلوچ کے خون سے رنگین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز