Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی فورسز کے ساتھ جھڑپ، بلوچ شہری سمیت دو...

زاہدان میں قابض ایرانی فورسز کے ساتھ جھڑپ، بلوچ شہری سمیت دو افراد جانبحق

زاہدان(ہمگام نیوز ) ایرانی کے مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان کے علاقے حصاروئیہ میں قابض ایرانی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران بلوچ شہری سمیت دو افراد جانبحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق، جمعرات 3 ستمبر 2026 کو فوجی اور قابض ایرانی فورسز نے درجنوں فوجی گاڑیوں کے ساتھ زاہدان کے علاقے حصاروئیہ میں ایک رہائشی مکان کو گھیرے میں لے لیا۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی فائرنگ کے بعد دو شہری گولی لگنے سے جاں کہ بازی ہار گئے۔

مزید رپورٹ کے مطابق جانبحق ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت یاسین ناروئی کے نام سے کی ہے، جن کی عمر تقریباً 24 سال تھی۔ وہ غلام شاہ ناروئی کے بیٹے اور زاہدان کے نصرت آباد کے رہائشی تھے۔ دوسرے مارے جانے والے والے شخص کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جو بم شہر کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، فورسز نے 3 ستمبر کی صبح تقریباً 6 بجے لگ بھگ 25 فوجی گاڑیوں اور بھاری فوجی سازوسامان کے ساتھ مذکورہ رہائشی مکان کو گھیرے میں لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد دونوں مسلح افراد گولی لگنے سے جانبحق ہوئے۔

 ذرائع کے مطابق، سجاد، یاسین ناروئی کا مہمان تھا۔ دونوں افراد کی قتل کے بعد فورسز نے ان کی لاشیں جائے وقوعہ سے منتقل کر دیں۔

رپورٹ میں دونوں افراد کے مسلح ہونے یا جھڑپ کی دیگر تفصیلات کے حوالے سے مقامی حکام کا مؤقف شامل نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز