زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بدھ شام کو زاہدان کے علاقے شیرآباد میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے ایک بلوچ شہری کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اس شہری کی شناخت “شکر اللہ 26 سالہ خارکوہی ولد محمد ساکن زاہدان شیرآباد ہے ۔
ذرائع کے مطابق بدھ کی شام کو زاہدان شہر کے علاقے شیرآباد میں اس بلوچ شہری کو نامعلوم افراد نے سرد ہتھیاروں سے لیس ہو کر ان پر حملہ کیا جو کہ شدید زخمی ہوا تھا
۔