شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںزاہدان میں گرفتار بلوچ دختر فائزہ براہوئی کی تازہ ترین صورتحال

زاہدان میں گرفتار بلوچ دختر فائزہ براہوئی کی تازہ ترین صورتحال

زاہدان ( ہمگام نیوز) رسانک نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی جیلوں کے اٹلس کا حوالہ دیتے ہوئے یکم نومبر 2022 کو زاہدان کی انقلابی عدالت کی دوسری شاخ میں بلوچ سیاسی اور حقوق نسواں کی کارکن فائزہ براہوی کے خلاف الزامات کی سماعت ہوئی۔

ان پر “قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے لیے اجتماع اور سازش کرنے”، ” ایران کے رہنما کی توہین” اور “حکومت کے خلاف پروپیگنڈا” کا الزام لگایا گیا ہے۔

فائزہ براہوہی کو 2 اکتوبر 2022 کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ایران میں حکومت کی جانب سے زینا (مہسا) امینی کے قتل کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں شامل ہوئے تھے، اسی طرح بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی اس کے ردعمل میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔ چابہار کے پولیس چیف کی جانب سے 15 سالہ بلوچ لڑکی سے زیادتی کے خلاف آواز اٹھائے تھے ـ

فائزہ براہوہی کو اپنی حراست کے دوران وکیل رکھنے اور اپنے اہل خانہ سے ملنے اور فون کرنے سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی مقبوضہ بلوچستان میں جب بھی کوئی قابض ایرانی حکومت کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو اسے ملک دشمن عناصر اور سازشی کا الزام لگا کر گرفتار کیا جاتا ہے اور اسے عدالتوں اور جیلوں اپنے لیئے وکیل رکھنے کا بھی اجازت نہیں دیا جاتا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز