یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںزاہدان: گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی، رہائشی مکان مکمل تباہ

زاہدان: گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی، رہائشی مکان مکمل تباہ

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق
آج 15 اکتوبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں ایک رہائشی مکان میں گیس کے سلنڈر پھٹ جانے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ رہائشی مکان مکمل تباہ ہوگیا ـ

زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اینڈ ہیلتھ سروسز کے ایمرجنسی میڈیکل سینٹر کے ڈائریکٹر فریبرز راشدی نے بتایا کہ کوثر سٹریٹ (کامن مارکیٹ) میں شہری گیس پائپ پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوئے۔

فریبورز رشیدی نے بتایا کہ حادثہ آج صبح 8:31 بجے پیش آیا ، جب یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا تھا ـ

انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو دو ایمبولینسوں کے ذریعے علی بن ابو طالب دزاپ/زاہدان ہسپتال لے جایا گیا ہے ـ

زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے میڈیکل ایمرجنسی سینٹر کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ زخمیوں کا خاندان پر مشتمل چار افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز