زرآباد:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ کو زرآباد تا کنرک محور پر قلات کے موڑ پر ایک گاڑی الٹنے سے دو بلوچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے زرآباد تا کنرک محور پر قلات موڑ کے قریب گاڑی الٹنے سے 60 سالہ انور شیرانی ولد سرفراز اور 25 سالہ محمد علی شیرانی ولد محمد عمر جانبحق ہوگئے جو کہ گھ کے علاقے بنت رہائشی تھے۔