جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںزرغون میں قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت، کئی مقامات پر بھاری شیلنگ

زرغون میں قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت، کئی مقامات پر بھاری شیلنگ

شال : (ہمگام نیوز) موصول اطلاعات کے مطابق گزشتہ اور آج کے روز صبح سویرے زرغون میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے بھاری نفری کیساتھ پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر مختلف مقامات پر کمانڈوز اتارے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھاری شیلنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 6 بجے کے قریب قابض پاکستانی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے پروازیں دیکھنے اور زرغون کے مختلف مقامات شعبان، وڈھ، روئز وار پر بھاری شیلنگ کی، جو رات دیر 12 بجے جاری رہا۔ زرائع کے مطابق قابض فورسز کیساتھ کمانڈوز بھی تھے، جنہیں مختلف جگہوں پر اتار کر ان کو فضائی مدد و کمک فراہم کیئے۔ اس کے علاوہ، قابض فورسز کیساتھ کافی آشیائے خوردنوش بھی تھے۔

تاہم، بعدازاں شیلنگ اب تک کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی خاص اطلاعات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ چند روز قبل شعبان کے علاقے سے 6 لاشیں برآمد ہوئی تھیں، قابض پاکستانی فورسز ان لاشوں کو لے جانے کیلئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں کیونکہ زرغون کے علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی دہشت پھیلی ہے اور مقامی پولیس یا لیویز وہاں جانے سے ڈرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز