زہری ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خضدار کے تحصیل زہری میں قابض پاکستان کی جیٹ جہازوں نے سول آبادی پر بمباری کی جانی مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب پاکستان فوج نے جیٹ اور ڈرون طیاروں سے بمباری کی ، بمباری میں عام آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا ، جہاں جانی مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بمباری کے بعد دیر تک طیاروں کی پروازیں علاقے میں جاری رہیں، پاکستانی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے ۔


