یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںزہری قابض پاکستانی فوج کی مقامی زمینوں پر قبضہ اور نئے...

زہری قابض پاکستانی فوج کی مقامی زمینوں پر قبضہ اور نئے فوجی کیمپ اور چوکیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری

خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ زہری میں طویل فوج کشی اور درندگی کی کارروائیوں کے بعد، قابض پاکستانی فوج نے مقامی لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا شروع کردی ہے اور وہاں نئے فوجی کیمپ چوکیاں تعمیر کر رہی ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق، زہری کے علاقے تراسانی کے قریب پاکستانی قابض افواج نے مقامی باشندوں کی زمینیں ضبط کر کے ان پر تعمیرات شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، فوجی اہلکار مقامی نوجوانوں کو زبردستی مزدوری پر مجبور کر رہے ہیں تاکہ وہ ان کیمپوں کی تعمیر میں کام کریں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہر صبح سیکورٹی اہلکار نوجوان مردوں کو ان کے گھروں سے زبردستی نکال کر لے جاتے ہیں اور صرف رات گئے واپس آنے کی اجازت دیتے ہیں۔

مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ فوجی دباؤ اور مسلسل ہراسانی کے باعث درجنوں خاندان زہری چھوڑ کر خضدار، حب چوکی اور دیگر شہروں کی طرف ہجرت کر چکے ہیں۔

رہائشیوں نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ قابض پاکستانی افواج نے زہری کے داخلی و خارجی راستوں پر متعدد چوکیاں قائم کر دی ہیں جہاں تمام مسافروں سے شناختی دستاویزات اور ذاتی معلومات طلب کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز