زہری ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ زہری تراسانی میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی کے مرکزی رہنما وڈیرہ غلام سرور پر حملہ کردیا ،جس میں وڈیرہ غلام سرور اور مولوی امان اللہ شہید ہو گئے جبکہ ان کا محافظ محمد رمضان اور مولوی صبغت اللہ زخمی ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوراب دھرنے سے واپس زہری جاتے ہوئے وڈیرہ غلام سرور زہری پر حملہ ہوا جس میں وہ شھید ہوگئے۔
حملے میں شہید وڈیرہ غلام سرور موسیانی اور مولوی امان اللہ کی میتیں اسپتال پہنچا دی گئیں۔
جبکہ دونوں زخمیوں کو زہری ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔