زہری (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے زہری میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کا قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح آٹھ بجے بہروز ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کا قتل کردیا، مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مذکورہ شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، مقتول گزشتہ دو دنوں سے زہری بازار میں آوارہ گھومتا تھا بظاہر اس کی ذہنی توازن درست نہیں تھا اور بول چال سے غیر مقامی لگتا تھا۔


