زیارت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے زیارت میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق حملہ زیارت کے علاقے کچ میں جڑی بابا کے مقام پر ہوا ہے، جس میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں موجود ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔
حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔