چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeانٹرنشنلسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

واشنگٹن (ہمگام نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیو جرسی سے فلوریڈا پہنچے جہاں انہوں نے ملکی سکیورٹی سے متعلق خفیہ دستاویزات رکھنے کے الزام میں فردِ جرم کا سامنا کیا۔

ٹرمپ پر الزام ہے کہ 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت وہ ملکی سیکیورٹی سے متعلق انتہائی خفیہ دستاویزات ارادتأ اور غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

ٹرمپ آج ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی ایک وفاقی عدالت کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان پر فردِ جرم کے لیے مقامی وقت کے مطابق تین بجے کا وقت مقرر کیا گیا ۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ ڈسٹرکٹ جج آئلین کینن کی عدالت میں پیش ہوئے جنہیں سابق صدر نے2020 میں وفاقی جج نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز