یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسانحہِ بارکھان؛ تین لاشوں میں ایک لاش گرانازمری کی نہیں: پوسٹ مارٹم...

سانحہِ بارکھان؛ تین لاشوں میں ایک لاش گرانازمری کی نہیں: پوسٹ مارٹم رپورٹ

کوئٹہ (ھمگام نیوز) خاتون کی لاش گراں ناز کی نہیں نوجوان لڑکی کی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف۔

کوئٹہ دھرنے سے خاتون کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس سرجن عائشہ فیض نے اسے پوسٹ مارٹم کیا۔

پولیس سرجن عائشہ فیض نے میڈیا کو بتایا کہ لاش مبینہ طور پر محمد خان مری کی بیٹی کی ہے جسے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے، خاتوں کی عمر 17 سے 18 سال ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ مقتولہ کے ساتھ جنسی ذیادتی اور تشدد کیا گیا یے، خاتون کے سر پر تین گولیاں ماری گئی ہیں، شناخت چھپانے کے لئے چہرے اور گردن پر تیزاب پھینکا گیا ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق گراناز مری اور انکے بیٹی بارکھان سے بازیاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز