جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںسانحہ ڈنُّک کے بعد تربت ہی کے علاقے تمپ دازن میں ایک...

سانحہ ڈنُّک کے بعد تربت ہی کے علاقے تمپ دازن میں ایک اور بلوچ خاتون ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے ہاتھوں شہید

تمپ (ہمگام بیوز) سانحہ ڈنُّک کے بعد بعد اسی طرز کی ایک اور کاروائی میں ریاست اور قابض فوج کے پالے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں ایک اور بلوچ خاتون شہید۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے دازن تمپ میں قابض فوج کے پالے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے رات گئے ایک گھر میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک بلوچ خاتون بانُک کلثوم کو گلا کاٹ کر شہید کردیا۔

ذرائع کے مطابق گھر سے نقد رقم، سونا اور دیگر قیمتی اشیا بھی چوری کی گئیں۔ ذرائع مزید بتاتے ہیں کہ بانُک کلثوم کو اس کے بچوں کے سامنے بڑی بیدردی سے گلا کاٹ کر شہید کیا گیا ہے۔

یاد رہے کچھ دن پہلے اسی نوعیت کے ایک اور واقعے میں مزاحمت پر شہید ملک ناز کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔ ایک مہینے کے دوران اس طرز پر یہ ضلع کیچ میں دوسرا واقعہ ہے جو ہمیں بنگلا دیش کی یاد تازہ کراتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈنُّک واقعہ کے خلاف ابھی تک احتجاج کا سلسلہ جاری ہے کہ یہ دردناک واقعہ ہوا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قابض پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ ادارے اسی طرح اپنی درندگی دکھاتے رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر اسی حوالے سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بڑی تعداد میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ان واقعات کی وجہ بلوچ قومی طاقت کی تقسیم کو قرار دے رہے ہیں اور اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ ایسے واقعات کی روک تھام کا ایک اور واحد ذریعہ مشترکہ قومی طاقت کے ذریعے مزاحمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز