دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںسانحہ ڈنُّک کے خلاف 13 جون کو برمش یکجہتی کمیٹی کی جانب...

سانحہ ڈنُّک کے خلاف 13 جون کو برمش یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جرمنی میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی

برلن(ہمگام نیوز) سانحہ ڈنُّک جس میں بلوچ خاتون شہید ملک ناز کی شہادت اور ان کی 4 سالہ بیٹی برمش بلوچ زخمی ہوئی تھی کے خلاف جہاں پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے وہاں جرمنی میں مقیم بلوچ بھی برمش یکجہتی کمیٹی کی طرف سے جرمن دارالحکومت برلن میں ایک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

برمش یکجہتی کمیٹی نے اپنے جاری کردہ اعلامئیے میں جرمنی میں مقیم تمام بلوچوں سے درخواست کی کہ بلوچ تاریخ میں شہید ملک ناز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے، ان کو انصاف فراہم کرنے اور بلوچستان میں ریاستی فوج اور خفیہ اداروں کی سرپرستی میں قائم ڈیتھ اسکواڈز کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے اس احتجاجی ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

برمش یکجہتی کمیٹی کے اعلامئیے میں مزید یہ درخواست کی گئی ہے کہ مظاہرے میں شریک افراد کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کے ضابطوں کے مطابق احتجاج میں شریک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز